28 جنوری، 2019، 9:41 PM

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ دن رات کام کرکے 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے تمام امور مکمل کرلیں۔

پاکستانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ قدم پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت اور عوام کے باہمی رابطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

News ID 1887673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha